Thursday 21 November 2013

مختصر مختصر

تھکاوٹ، بیزاری، اضطراب، اور غم نے دل کو پریشان کر رکھا ہے۔ بہت کچھ سوچنے کے بعد اور کافی عرصہ محنت کے بعد دوبارہ وہاں آجائیں جہاں سے چلے تو کیسا محسوس ہوتا ہےیہ مجھے آج پتا چلا۔ لیکن ہر آزمائش میں مواقع چھپے ہوتے ہیں اور بہت کچھ سیکھنے اور آزمانے کا موقع ملتا ہے۔ اسی طرح یہ وقت بھی ہے بہ قول ناصر کاظمی
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نا کر زندگی پڑی ہے ابھی
حوصلہ، صبر اور تھوڑی محنت اے دل انشاءاللہ کامیابی تیرا مقدر بنے گی۔حوصلوں کو بلند رکھنا ہے اور پرواز اونچی رکھنی ہے۔


No comments:

Post a Comment