کتابیں اور لکھاری


کتابیں اور لکھاری میرے بلاگ کے اس حصے کا نام ہے جہاں میں اپنی پڑھی ہوئی کتابوں اور مصنفوں کے بارے میں اپنے تاثرات، احساسات و جذبات کا اظہار کروں گا۔میری اس کوشش کا مقصد کوئی ادبی موازنہ کرنا نہیں ہے۔ بلکہ اس کوشش کے ذریعے میں اپنے قارئین کو مختلف کتابوں اور ان کے مصنفین کا ہلکا پھلکا تعارف فراہم کرنا ہے۔

میری خواہش ہے کہ یہ ایک دو طرفہ کوشش ہو جہاں میں پڑھنے والوں کی آراء جاننے کے ساتھ ساتھ ان کی طرف سے فراہم کردہ تجزیے ، تعارف، تاثرات، اور احساسات و جذبات کو شائع کر سکوں۔ آپ اپنی کاوشیں مجھے مندرجہ ذیل ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ زبان کی کوئی بندش نہیں ہے۔ لیکن کوشش کیجئے کہ آپ کا تجزیہ اردو یا پھر انگریزی زبان میں ہو کیونکہ اردو کو پاکستان میں رابطے کی زبان کی حیثیت حاصل ہے جو پاکستان کے اکثر قارئین بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب انگریزی ایک بین الاقوامی زبان کی حیثیت سے ترقی کر رہی ہے۔ پاکستان میں قارئین کی اکثریت یہ دونوں زبانیں جانتی ہے۔ میری کوشش یہ ہو گی کہ آپ کی تحریر کو آپ کے مختصر تعارف کے ساتھ من و عن شائع کر وں ۔
اپنی تحریریں یہاںبھیجیں۔

No comments:

Post a Comment